Jul ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • وادی کشمیر میں مظاہرے، کرفیو اور ہڑتال بدستورجاری

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرکے مختلف اضلاع میں اتوار کو بھی پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا

سری نگر سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ وادی کشمیر میں اتوار کو بھی کرفیو اور ہڑتال کا سلسلہ جاری رہا جس کے دوران مختلف مقامات پر مظاہرے ہوئےتاہم کسی بڑے ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ہے -

ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو مجموعی طور پرحالات پرامن رہے - وادی میں کرفیو اور ہڑتال کا سلسلہ بدستور جاری رہنے کی وجہ سےمعمولات زندگی سولہویں روز بھی بری طرح متاثررہے -

اس درمیان ہندوستان کے مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے اپنے دوروزہ دورہ کشمیر میں ریاستی حکام اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کرکے صورتحال کا جائزہ لیاہے-

دوسری جانب علیحدگی پسند جماعتوں نے کشمیر میں قیام امن کےلئے چارنکاتی تجاویزحکومت کوپیش کی ہیں جن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کی متازعہ حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے کشمیری عوام کو حق خودارادیت دیا جائے، وادی کے شہروں میں تعینات فوجیوں کوبیرکوں میں واپس بھیجاجائے، اور اے ایف ایس پی اے کو ختم کیا جائے، تمام قیدیوں کو رہا کیاجائے - کشمیرمیں ہلاکتوں کی تحقیقات کرنے کےلئے عالمی اداروں کو آنے کی اجازت دی جائے اور حریت کانفرنس کو جلسے جلوس کرنے کی اجازت دی جائے -

ٹیگس