Oct ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان، چین، روس، جنوبی افریقہ اور برازیل پر مشتمل بریکس گروپ، دو ہزار نو میں تشکیل پایا ہے۔
    ہندوستان، چین، روس، جنوبی افریقہ اور برازیل پر مشتمل بریکس گروپ، دو ہزار نو میں تشکیل پایا ہے۔

ہندوستان میں بریکس کے سربراہی اجلاس کے موقع پر اس ملک کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بریکس سربراہی اجلاس، رکن ملکوں کے درمیان تعاون میں فروغ کا باعث بنے گا۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بریکس سربراہی اجلاس کے لئے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور نئی دہلی اس اجلاس کے لئے مکمل تیار ہے۔ بریکس کا دو روزہ سربراہی اجلاس ہفتے سے ہندوستان کی ریاست گوا میں منعقد ہو رہا ہے۔ مغربی ملکوں کے اقتصادی اثرورسوخ کے مقابلے اور عالمی سطح پر اقتصادی توازن کی برقراری کی غرض سے ہندوستان، چین، روس، جنوبی افریقہ اور برازیل پر مشتمل بریکس گروپ، دو ہزار نو میں تشکیل پایا ہے۔ اس سے قبل بریکس کا اجلاس گذشتہ سال روس میں تشکیل پایا تھا۔

ٹیگس