Oct ۲۰, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • آنگ سان سوچی کی نریندر مودی سے ملاقات

میانمار کی وزیر خارجہ آنگ سان سوچی نے اپنے تین روزہ دورۂ ہندوستان کے دوران بدھ کے روز وزیراعظم نریندر مودی سے نئی دہلی میں ملاقات کی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے میانمار کی وزیر خارجہ آنگ سان سوچی سے ملاقات میں میانمار کو توانائی اور زراعت کے میدانوں میں مدد کی پیشکش کی۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے ان مذاکرات میں زراعت، توانائی اور بجلی کی پیداوار سمیت کئی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے سے اتفاق کیا ہے۔

نریندر مودی نے مزید کہا کہ ہندوستان اور میانمار کے مشترکہ سیکورٹی خدشات ہیں اور دونوں ملکوں نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ قریبی سرحدی تعاون کریں گے۔

انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک دوسرے کے اسٹریٹیجک مفادات کے بارے میں حساسیت دونوں ملکوں کے مفاد میں ہو گی۔

میانمار کی وزیر خارجہ آنگ سان سوچی نے بھی اس ملاقات میں اپیل کی کہ ہندوستان بنیادی تنصیبات قائم کرنے کے لیے میانمار کے ساتھ تعاون کرے۔

ٹیگس