Oct ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۲:۰۸ Asia/Tehran
  • ہندوستانی بینکوں پر بڑا سائبر حملہ/ 60 لاکھ صارفین کا ڈیٹا چوری

ہندوستانی بینکوں پر نامعلوم ہیکرزنے تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 60 لاکھ صارفین کا ڈیٹا چوری ہوگیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے سنٹرل بینک کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ  ہندوستان میں بتیس لاکھ سے زائد ڈیبٹ کارڈز کا ڈیٹا لیک ہونے کا خدشہ جبکہ تیس لاکھ سے زائد ڈیبٹ کا رڈز کی خفیہ معلومات چوری ہو چکی ہیں -

اس سائبر حملے کی اہم بات یہ ہے کہ جن صارفین کا ڈیٹا چوری ہوا ان میں زیادہ تعداد ان صارفین کی بتائی جارہی ہے جن کا تعلق فوج اور سیکیورٹی اداروں سے ہے -

ہندوستانی بینکوں نے تاریخ کے سب سے بڑے سائبر حملے کے بعد صارفین سے اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کرنے یا پھر پن کوڈ بدلنے کی درخواست کر دی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے چھ لاکھ اے ٹی ایم کارڈ بلاک بھی کر دیئے ہیں جبکہ دیگر پر کام جاری ہے ۔

ٹیگس