ہندوستان کا نربھے کروز میزائل کا تجربہ ایک بار پھر ناکام
Dec ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۱ Asia/Tehran
ہندوستان کا ایٹمی صلاحیت رکھنے والے کروز میزائل نربھے کا تجربہ، مسلسل چوتھی بار ناکام ہو گیا۔
ہندوستان کے دفاعی تحقیقات اور توسیع کے ادارے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نربھے کروز میزائل، بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ریاست اڑیسہ کے بالاسور کے موبائل لانچنگ پیڈ سے فائر کئے جانے کے چند ہی منٹ بعد فضا میں تباہ ہو گیا- نربھے کروز میزائل تین سو کلوگرام ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے- ہندوستان نے نربھے کروز میزائل کا تجربہ پہلی بار مارچ دو ہزار تیرہ میں کیا تھا جو ناکام رہا تھا اس کے بعد ہندوستان نے دو ہزار چودہ اور پھر دو ہزار پندرہ میں بھی نربھے کروز میزائل کے تجربات کئے مگر ناکام رہے- ہندوستان ایٹمی صلاحیت کے حامل نربھے کروز میزائل کی تحقیق اور تیاری پر گذشتہ ایک عشرے سے کام کر رہا ہے-