Dec ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں اگنی 5 میزائل کا تجربہ

ہندوستان نے پیر کے روز اگنی 5 بلسٹیک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کا اگنی 5 بلسٹیک میزائل  جو ایٹمی وار ہیڈ  لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، 6000 کلو میٹر تک مار کر سکتا ہے۔ ان ذرائع کے مطابق 17 میٹر لمبا اور2 میٹر کی گولائی کا حامل اگنی 5 بلسٹیک میزائل، 50 ٹن وزنی ہے جس کا تجربہ ہندوستان کی ریاست اوڑیسہ کے میزائل لانچر پیڈ سے کیا گیا۔ اس قسم کے میزائل کا تجربہ  کرنے والا ہندوستان دنیا کا پانچواں ملک بن گیا ہے۔ اس سے قبل امریکہ، روس، فرانس، برطانیہ اور چین انٹرکانٹینینٹل بلسٹیک میزائل کا تجربہ کر چکے ہیں۔ ہندوستان اس سے قبل اگنی 5بلسٹیک میزائل کے 4 تجربات کر چکا ہے۔ ہندوستان کا یہ میزائل نیویگیشن، گائیڈینس، وار ہیڈ، اور انجن کے اعتبار سے جدید ٹکنیک سے تیار کیا گیا ہے۔

ٹیگس