ہندوستان میں ماحولیاتی آلودگی کا بحران
Jan ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
ہندوستان میں گرین پیس گلوبل آرگنائزیشن کے نمائندہ دفتر نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان میں ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے سالانہ بارہ لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں
ہندوستان میں گرین پیس گلوبل آرگنائزیشن کے نمائندہ دفتر نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ گاڑیوں اور کارخانوں کے دھوؤں کی وجہ سے سب سے زیادہ آلودگی ہوتی ہے - بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے صرف جنوبی علاقوں کے ہی چند شہروں میں ماحولیاتی آلودگی نہیں پائی جاتی - گرین پیس گلوبل آرگنائزیشن نے ماحولیاتی آلودگی کو ہندوستان کی سلامتی اورمعیشت کے لئے سب سے بڑا بحران قراردیا اورکہا کہ بہت سے لوگ ہندوستان میں ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں - بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کا دارالحکومت نئی دہلی کی فضا میں سب سے زیادہ آلودگی اور زہریلی گیس پائی جاتی ہے-