Jan ۱۹, ۲۰۲۶ ۲۱:۱۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں فضائی آلودگی  کا مسئلہ ، کانگریس کی مرکزی حکومت پر سخت تنقید

ہندوستان میں فضائی آلودگی کے بحران اور اس تعلق سے ورلڈ بینک کی تازہ رپورٹ پر کانگریس نے مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے-

سحرنیوز/ہندوستان   کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے فضائی آلودگی کے بڑھتے ہوئے بحران پر مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایکس پر اپنی پوسٹ میں ورلڈ بینک کی تازہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انڈو -گنگا میدانی علاقے اور ہمالیہ کے دامن کے علاقوں میں ہر سال دس لاکھ افراد فضائی آلودگی کی وجہ سے وقت سے پہلے مر جاتے ہیں مگر اس کے باوجود مودی حکومت اس بحران کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے مسلسل انکار کی پالیسی پر قائم ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

کانگریس لیڈر جے رام رمیش کے مطابق ورلڈ بینک کی رپورٹ واضح طور پر بتاتی ہے کہ کوئلے سے چلنے والے پرانے بجلی گھروں، بڑھتی ہوئی گاڑیوں، ناقص ایندھن کے استعمال اور کمزور نفاذی نظام نے صورتحال کو مزید بگاڑ دیا ہے۔

 

ٹیگس