کشمیر: برف کے تودے گرنے سے 6 فوجی اہلکاروں کی موت
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے گریز میں بدھ کو برف کے تودے کے فوج کے کیمپ سے ٹکرانے کی وجہ سے چھ اہلکاروں کی موت ہو گئی۔
ہندوستانی فوج کاکہنا ہے کہ برفانی تودے گرنے کے بعد خراب موسم اور شدید برف باری کے باوجود فوری طور پر امدادی کام شروع کر دیا گیا۔ کل تلاشی مہم کے دوران سات اہلکار زندہ پائے گئے تھے۔ تین کی لاش آج صبح برآمد ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ بدھ کو اسی علاقہ میں تودہ گرنے کے ایک اور واقعہ میں کیمپ کی جانب واپس جانے والا فوجی اہلکار لاپتہ ہو گیا تھا۔
خیال رہے کہ قبل ازیں گزشتہ روز گاندربل ضلع کے سونمرگ میں برفانی تودہ گرنے کے ایک اورواقعہ میں فوج کے ایک میجر کی موت ہو گئی تھی ، جبکہ چار دیگر اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ تودہ گرنے کے واقعہ میں میجر امیت ساگر اور چار دیگر اہلکاربرف میں دب گئے تھے۔ دیگر فوجیوں کا علاج جاری ہے۔
ایک اور واقعہ میں بانڈی پورہ ضلع میں ایک مکان کے برف میں دبنے کی وجہ سے ایک کنبہ کے چار افراد کی موت ہو گئی گزشتہ دو دنوں میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں تودے گرنے کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔