Jan ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں برفانی تودے  گرنےسے15 فوجی ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں چار لاپتہ فوجیوں کی لاشیں برف کے اندر سے برآمد ہونے کے بعد برفانی تودہ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی ہے۔

ہندوستانی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا کے مطابق شمالی کشمیر میں بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں لاپتہ چار فوجیوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ وادی کے دو مقامات پر برفانی تودہ گرنے سے فوج کے 24 اہلکاربرف کے نیچے دب گئے تھے۔ تاہم ایک فوجی افسر اور چھ دیگراہلکاروں کو بچا لیا گیا تھا۔

کرنل کالیا نے بتایا کہ گذشتہ 25 جنوری کو 11 فوجیوں کا ایک گروپ اگلی چوکی کی طرف جا رہا تھا کہ اس دوران گریز سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے سے یہ فوجی برف کے نیچے دب گئے۔ تاہم خراب موسم کے باوجود فوری طور پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ کل تک سات فوجی اہلکاروں کی لاشیں برآمد کر لی گئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور چار مزید لاش ملی ہیں۔ اسی سیکٹر کے ایک اور مقام پر 25 جنوری کو برف کا تودہ گرنے سے تین فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

 وادی کشمیر میں جاری شدید برفاری کے نتیجے میں متعدد مکانات اور دکانوں کے تباہ ہونے اور آگ لگنے کے واقعات کی رپورٹیں بھی موصول ہوئی ہیں۔

 

ٹیگس