Feb ۰۲, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: دوافراد ہلاک دس زخمی

ناگالینڈ میں پولیس کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق کل رات ہندوستان کی ریاست ناگالینڈ کے علاقے دیماپوراور لوگ لونگ شہر میں ریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس کی فائرنگ میں دو افراد ہلاک جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کی فائرنگ کے بعد لوگ مشتعل ہو گئے اور حکومت کے خلاف زبردس نعرے لگاتے ہوئے پولیس پر پتھراو شروع کردیا۔ کہا جا رہا ہے کہ کئی افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

 

ٹیگس