Feb ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • کشمیر:عام ہڑتال معمولات زندگی متاثر

کشمیرمیں عام ہڑتال کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔

حریت کانفرنس کے رہنماوں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی اپیل پرآج ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عام ہڑتال ہے اور تمام کاروباری مراکز،دکانیں اوراسکول بند ہیں۔ ہڑتال کے موقع پرسکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

حریت کانفرنس کے رہنماوں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے فرسل علاقہ میں چارعسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد سیکورٹی فورسز کی طرف سے مبینہ طور پر طاقت کے بے تحاشا استعمال میں شہری ہلاکتوں کو سرکاری دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے 13فروری سوموار کو مکمل ہڑتال اور15فروری بدھ کے روز’کولگام چلو‘ کی کال دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں کسی بھی طورقابل برداشت نہیں ہیں اور اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔

واضح رہے کہ کل کولگام میں ہندوستانی فورسزاورعسکریت پسندوں کے مابین ہونے والی خونریز جھڑپ میں 4 عسکریت پسنداوردو فوجی ہلاک اور تین فوجی زخمی ہو گئے تھے۔

 

ٹیگس