Feb ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان

دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں رکاوٹ پہنچانے والے لوگوں کے خلاف بھی فوج اب سخت کارروائی کرے گی۔

ہندوسانی فوج کے سربراہ وپن راوت نے کل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں رکاوٹ پہنچانے والے لوگوں کے خلاف بھی فوج اب سخت کارروائی کرے گی۔ جموں و کشمیر میں دوسرے ملک کا جھنڈا لہرانے والوں سے ملک دشمن عناصر کے طور پر نمٹا جائے گا۔

جنرل راوت نے کہا کہ کشمیر میں سیکورٹی فورسز کو زیادہ جانی نقصان اس لیے ہو رہا ہےکہ مقامی لوگ ان کی مہم میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔ یہی نہیں کئی مرتبہ دہشت گردوں کے فرار ہونے میں بھی وہ مدد کرتے ہیں۔

فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہم مقامی آبادی پر زور دیں گے کہ جن لوگوں نے ہتھیار اٹھائے ہیں اور وہ مقامی لڑکے ہیں اور اگر وہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دیتے ہیں ، تو ہم ان کو ملک دشمن عناصر سمجھیں گے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

جنرل راوت نے کہا کہ جو لوگ دہشت گرد انہ سرگرمیوں کی حمایت کر رہے ہیں انہیں ایک موقع دیا جا رہا ہے، لیکن اگر وہ نہیں مانیں،تو سیکورٹی فورسز ان کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

 

ٹیگس