Feb ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان:وکاس سوروپ کی جگہ گوپال باگلے نئے خارجہ ترجمان

وکاس سوروپ کینیڈا میں ہندوستان کا ہائی کمشنر مقرر ہوگئے۔

ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ کو جمعرات کو کینیڈا میں ہندوستان کا ہائی کمشنر مقرر کیا گیا ہے ۔ وکاس سوروپ فی الحال ایڈیشنل سکریٹری ہیں اور وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی نیاعہدہ سنبھال لیں گے ۔ وزارت خارجہ میں پاکستان، ایران، افغانستان محکمہ کے جوائنٹ سکریٹری گوپال باگلے سوروپ کی جگہ لیں گے۔

اپنے سفارتی کیریئر کے دوران سوروپ ترکی، امریکہ، ایتھوپیا، برطانیہ، جنوبی افریقہ اور جاپان سمیت کئی ممالک میں کام کر چکے ہیں۔

سوروپ سال 2000 سے 2003 کے درمیان لندن میں پوسٹیڈ تھے اور اسی دوران انہوں نے اپنا پہلا ناول 'کیو اینڈ اے لکھا تھا۔ ان کا ناول 43 زبانوں میں شائع ہو چکا ہے۔

سوروپ نے سید اكبرالدين کی جگہ وزارت خارجہ کے ترجمان کا عہدہ سنبھالا تھا، جو اس وقت اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے ہیں۔

کینیڈا میں ہندوستانی ہائی کمشنر کا عہدہ وشنو پرکاش کے ریٹائر ہونے کے بعد سے خالی تھا۔

 

ٹیگس