کشمیر: فوجی قافلے پر حملہ 3 فوجی ہلاک
Feb ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ہندوستانی فوج کے قافلے پر حملہ کر کے 3 فوجیوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا۔
ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح فوجی اہلکار پٹرولنگ پر تھے کہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں نامعلوم مسلح افراد نے فوجیوں کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد کے حملے میں ایک عام شہری بھی مارا گیا جب کہ زخمی فوجی اہلکاروں میں سے 2 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
واقعہ کے بعد ہندوستانی فوجیوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پورے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا۔