اترپردیش اسمبلی انتخابات، ہند۔ نیپال سرحد سیل
Feb ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
ہندوستان میں اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لئے کل پولنگ ہو گی۔
ہندوستان کی ریاست اترپردیش (یوپی) میں ریاستی اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لئے کل ہونے والی پولنگ کے پیش نظر یوپی میں دیوی پاٹن ڈویژن کے بہرائچ، شراوستی اور بلرام پور ضلع سے ملحق ہند۔ نیپال سرحد کو آج سیل کر دیا گیا۔
سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کی 50 ویں کورپس کے ڈپٹی کمانڈینٹ جناردن مشرا نے کہا کہ پانچویں مرحلے میں ہونے والی پولنگ میں سرحد پار سے ھند مخالف طاقتوں کے ذریعہ کسی طرح کی گڑبڑی کے اندیشہ کے پیش نظر سرحد کو سیل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اترپردیش میں پانچویں مرحلے کی پولنگ کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولنگ کا عمل کل صبح 7 بجے شروع ہو گا جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔