Feb ۲۷, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کشتی حادثے کا شکارنو سیاح ہلاک

ہندوستان کی ریاست تمل ناڈو کے توتیكورن ضلع میں تروچیندور کے قریب گنجائش سے زیادہ لوگوں کو لے کر جا رہی ایک کشتی سمندر میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثےمیں کم از کم نو سیاح ہلاک ہو گئے جبکہ کئی دیگر لاپتہ ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کشتی میں بیس سے زائد سیاح سوار تھے۔ ساحل سمندر سے آگے بڑھنے کے چند منٹ بعد ہی کشتی سمندر میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں نو سیاحوں کی ڈوب کر موت ہو گئی اور کئی دیگر لاپتہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اب تک سات سیاحوں کو بچا لیا گیا، جنھیں توتیكورن اور تروچیندر میں مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکار، پولیس اور مقامی ماہی گیروں کے ساتھ لاپتہ سیاحوں کی تلاش کی مہم میں لگے ہوئے ہیں۔ تمل ناڈو میں کشتی ڈوبنے کا یہ دوسرا بڑا حادثہ ہے۔ اس سے پہلے 25 دسمبر 2011 کو پلكٹ لیک کے قریب سمندر میں ایک کشتی کے ڈوب جانے سے 22 افراد کی موت ہو گئی تھی۔

ٹیگس