Mar ۰۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں داعش دہشتگرد ہلاک

ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے ٹھاكرگنج علاقے میں کل تقریبا ساڑھے پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والی مڈبھیڑ کے بعد ریاستی پولیس کے انسداد دہشت گردی دستے (اے ٹی ایس) نے دہشت گرد سیفل کو ہلاک کردیا۔

 ریاست اترپردیش کے ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل ( نظم ونسق) دلجیت چودھری نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ داعش دہشت گرد سیفل کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ اس کی لاش کے پاس دو ریوالور اور کچھ دیگر دھماکہ خیز مادہ بھی نظر آیا ہے۔

دارالحکومت لکھنؤ میں داعش کے مبینہ دہشت گرد سیف اللہ کو ساڑھے پانچ گھنٹے سے بھی زیادہ طویل جاری تصادم میں دیررات تین بجے مارگرایا گیا۔ یہ انکاونٹر منگل دوپہر سے جاری تھا۔ دیر رات تین بجے یوپی پولیس نے تصادم ختم ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اے ٹی ایس کے آئی جی اسیم ارون نے انکاؤنٹر ختم ہونے کے بعد بتایا کہ دہشت گرد کو زندہ پکڑنے کی کوشش کی گئی تھی۔ مرچي بم کا استعمال بھی اسی لئے کیا گیا تھا۔ دہشت گرد کو دیکھنے کے لئے مائیکرو ٹیوب کیمروں کا استعمال کیا گیا۔ پہلے لگا کہ دو دہشت گرد ہوں گے، لیکن آپریشن ختم ہونے پر ایک دہشت گرد ہی نکلا۔

 

ٹیگس