Mar ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۹:۰۲ Asia/Tehran

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی وزیر اعلی نے اس ملک کے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر کے بحران کو حل اور اس علاقے کی سلامتی کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کریں۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کئے جانے کا واحد راستہ، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات ہیں۔
اس سے قبل ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ نے بھی مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
انھوں نے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو جنگ سے ہرگز حل نہیں کیا جاسکتا۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں آٹھ جولائی کو ہندوستان کی سیکورٹی فورس نے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کو ہلاک کر دیا تھا اور جب سے ہی اس علاقے کے حالات سخت کشیدہ ہو گئے ہیں۔
اس دوران کشمیری مظاہرین پر ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں کے حملوں میں ایک سو تیس کشمیری مارے جا چکے ہیں جبکہ ہزاروں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس