Apr ۰۲, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  •  پاک ہند تعلقات کے لئے دہشتگردی کے خاتمے کی شرط

ہندوستان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بہترروابط کے لئے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے۔

ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران کہا ہے کہ اگر پاکستان دہشت گردی کی حمایت نہ کرے تو جہاں دونوں ملکوں کے روابط بہتر ہوسکتے ہیں وہیں بہتر ماحول میں کرکٹ کھیلی جا سکتی ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان دہشت گردی کو بڑھاوا دینا بند کر دے تو دونوں ممالک کے مابین اچھے تعلقات بر قرار ہو سکتے ہیں۔

 

ٹیگس