Apr ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۶ Asia/Tehran
  • کشمیر میں عام ہڑتال

ہندوستان کے وزیر اعظم کی کشمیر کے دورے کے موقع پر آج اس ملک کے زیر انتظام کشمیر میں عام ہڑتال کی جا رہی ہے۔

ہڑتال کی کال حریت کانفرنس کے رہنماؤں سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے وزیراعظم نریندرمودی کے دورۂ کشمیر کے حوالے سے دی تھی۔ حریت کانفرنس کے رہنماوں  کا کہنا ہے کہ ہزاروں  کشمیری تھانوں، انٹروگیشن سینٹروں اور جیلوں میں قید ہیں اور پُرامن سیاسی سرگرمیوں پر مکمل طور پابندی لگا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پروگرام کے مطابق ہندوستان کے وزیراعظم آج کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر وادی میں سیکورٹی کے سخت حفاظتی کئے گئے ہیں۔

ٹیگس