گلگت بلتسان پر ہندوستانی وزیر خارجہ کا بیان
ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے حکومت پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان کو ملک کا پانچواں صوبہ قرار دیئے جانے کے فیصلے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
ہندوستان وزیرخارجہ نے حکومت پاکستان کے اس فیصلے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے کہ جس میں گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ قرار دینے کی بات کی گئی ہے-
سشما سوراج نے لوک سبھا میں بیان دیتے ہوئے دعوی کیا کہ پورا کشمیر منجملہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر اور گلگت بلتستان ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ہندوستان اپنی سرزمین کے کسی حصے سے دستبردار ہو جائے گا تو یہ اس کی بھول ہے-
اس سے پہلے ہندوستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھی گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنائے جانے کے بارے میں حکومت پاکستان کے فیصلے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پاکستان کا یکطرفہ اقدام ہے اور کشمیر، ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔