May ۰۶, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں چھوڑنے کا کامیاب تجربہ

سیٹلائیٹ جي سیٹ -09 سے پورے جنوبی ایشیائی خطے میں ٹیلی مواصلات اور نشریاتی خدمات کو مضبوطی ملے گی اور علاقے کی ترقی کو فروغ ملے گا۔

ہندوستان کے صدر پرنب مکھرجی، وزیراعظم نریندرمودی اور کانگریس صدر سونيا گاندھی اورعلاقائی تعاون تنظیم سارک نے ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کو جنوبی ایشیا میں علاقائی مواصلاتی رابطہ کو مضبوط کرنے والے سیٹلائٹ جي سیٹ -09 کو کامیابی کے ساتھ خلامیں بھیجنے پر مبارک باد دی ہے۔

سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجے جانے کے بعد افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، نیپال، سری لنکا اور مالدیپ کے سربراہان مملکت نے حکومت ہند اور نریندر مودی کو مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ جنوبی ایشیائی سیٹلائٹ یا جی سیٹ ۔ 9 کو آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے جی ایس ایل وی ۔ایف 09 سیٹلائٹ کے ذریعہ خلا میں چھوڑا گیا۔

 

ٹیگس