May ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور پاکستان کی جانب سے ایک دوسرے پر فائر بندی کی خلاف ورزی کا الزام

ہندوستان اور پاکستان نے ایک بار پھر ایک دوسرے پر کنٹرول لائن پر فائر بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

 رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج کے ترجمان منیش مہتا نے پاکستان پر فائر بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ نوشہرا میں پاکستان کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں دو افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں- مارے جانے والوں میں ایک لڑکی بھی شامل ہے-

درایں اثنا پاکستانی فوج نے ایک بیان جاری کر کے الزام لگایا ہے کہ ہندوستانی فوج نے ایک بار پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سات شہری زخمی ہو گئے-

 پاکستانی فوج نے دعوی کیا ہے کہ ہندوستانی فوج نے جمعرات کی صبح سات بجے خوئی رتّا، چترائی، سبز کوٹ، چاہی اور ٹنڈر سیکٹر میں فائرنگ کی جو ڈیڑہ گھنٹے تک جاری رہی-

واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو ہزار تین میں جموں و کشمیر کی سرحد پر جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے تاہم دونوں فریق اب تک کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکے ہیں-

ٹیگس