کشمیر میں انٹرنیٹ چینلوں پر عائد پابندی ختم کی جائے
May ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
اقوام متحدہ نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں انٹرنیٹ چینلوں اور میسج ایپس پر عائد پابندی ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔
اقوام متحدہ کے نمائندگان برائے آزادی بیان نے ہندوستان کی نریندر مودی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر میں انٹرنیٹ نیوز چینلوں اور میسج ایپس پرعائد پابندی فوری طور پر ختم کردے۔
حکومت ہندوستان نے ایک ماہ قبل وادی کشمیر میں تمام انٹرنیٹ چینلوں کو فلٹر کردیا ہے جس کا مقصد کشمیر میں جاری مظاہروں کو دبانا اور خطے کے مظلوم عوام کی سرکوبی سے متعلق خبروں کی اشاعت کو روکنا ہے۔
اقوام متحدہ کے نمائندگان برائے آزادی بیان نے ہندوستان کے اس اقدام کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔