May ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں گرمی کا قہر، دو سو سے زیادہ افراد کی ہلاکت

ہندوستان کی بعض ریاستوں میں درجہ حرارت پچاس ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔

 نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ہندوستان مین گذشتہ ایک مہینے سے جاری شدید گرمی کے باعث اب تک دو سو سے زیادہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں-

ہندوستان کی مختلف ریاستوں منجملہ مہاراشٹر، اڑیسہ، چھتیس گڑھ، آندھراپردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں عوام خاص طور سے کسانوں کو گرمی اور خشکسالی سے بھاری نقصان پہنچا ہے-

واضح رہے کہ ہندوستان میں گذشتہ برس گرمی کے باعث تین سو سے زیادہ افراد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے-

 

ٹیگس