Jul ۲۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران میں شدید گرمی کی لہر، سرکاری اداروں اور بینکوں میں چھٹی کا اعلان

ایران میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، جس کے باعث آج دفاتر اور بینکوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران میں کئی روز سے گرمی کی شدید لہر جاری ہے، کئی صوبوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔ ملک میں جاری شدید گرمی کے باعث آج اتوار کو سرکاری دفاتر اور بینکوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
ہنگامی خدمات کے ادارے اتوار کو بدستور کام کریں گے۔ شدید گرمی سے بچنے کے لیے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایران میں گرمی کے باعث ہفتے کو کام کے اوقات نصف کیے گئے تھے- گزشتہ دو روز میں گرمی کے باعث دو سو پچیس افراد اسپتالوں میں داخل ہوئے۔
تہران میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے، جبکہ صوبہ سیستان بلوچستان کےشہر دلگان میں پارہ پچاس ڈگری تک پہنچ گیا۔ ایران میں گرمی کی لہر اگلے چار دنوں تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

ٹیگس