Jul ۰۳, ۲۰۱۷ ۲۱:۰۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان بھر میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی جلوس

ہندوستان کے مختلف علاقوں میں یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے احتجاجی جلوس نکالے گئے اور مظاہرے کئے گئے۔

ہندوستان کے مختلف علاقوں سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق نئی دہلی، لکھنؤ، ممبئی اور چنّئی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آل سعود کے ہاتھوں جنت البقیع اور جنّت المعلی میں موجود حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا، ائمہ اطہار اور صحابہ کرام و امہات المومنین کے مزاروں کو ڈھائے جانے کے خلاف احتجاج کیا گیا اور ان مقدس مقامات کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا گیا-

ان جلوسوں میں بڑی تعداد میں شیعہ و سنی مسلمانوں، علماء اور عمائدین نے شرکت کی اور آل سعود کے اس جارحانہ اور مذموم اقدام کی شدید مذمت کی-

ٹیگس