مولانا آزاد یونیورسٹی نے مشہدیونیورسٹی کے ساتھ تعاون میں دلچسپی ظاہر کی
مولانا آزاد یونیورسٹی کی جودھپور شاخ کے سربراہ نے مشہد کی فردوسی یونیورسٹی کے سربراہ کے ساتھ ملاقات میں ایران کی اس یونیورسٹی کے ساتھ تعاون میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
ہندوستان کی مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے سربراہ اختر الواسع مشہد میں واقع فردوسی یونیورسٹی کے سربراہ محمد کافی کے ساتھ ملاقات میں اس یونیورسٹی کو علاقے کی ایک اہم یونیورسٹی بتاتے ہوئے کہاکہ امیر خسرو جیسے عظیم شاعر ایران اور ہندوستان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی رشتوں کی نشانی ہیں۔
غور طلب ہے کہ ابوالحسن یمین الدین بن سیف الدین محمود جو امیر خسرو کے نام سے مشہور ہیں، آٹھویں ہجری قمری صدی کے عظیم ہندوستانی شاعر اور موسیقار ہیں، جنہوں نے فارسی میں بھی شاعری کی ہے۔
پروفیسراخترالواسع کا کہنا تھا کہ بھارتی طالب علم ایران میں پڑھائی کے مناسب ماحول ہونے کی وجہ سے، یہاں تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔