مسلمانوں میں بے چینی اورعدم تحفظ کا احساس: ہندوستان کےنائب صدر
ہندوستان کے نائب صدر نے کہا ہے کہ مسلمانوں میں بے چینی اور عدم تحفظ کا احساس پایا جا رہا ہے۔
ہندوستان کے نائب صدر حامد انصاری کی دوسری مدت کار جو آج جمعرات کو مکمل ہو رہی ہے۔ اس سے ایک دن پہلے انہوں نے کہا کہ اس ملک کے مسلمانوں میں بے چینی اور عدم تحفظ کا احساس ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدم برداشت کا مسئلہ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی کابینہ کے سامنے بھی اٹھایا ۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں جب انصاری سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے اپنے خدشات سے وزیر اعظم کو باخبر کرایا ہے، اس پر نائب صدر نے ہاں کہہ کر جواب دیا۔ اگرچہ انہوں نے کہا، نائب صدر اور وزیر اعظم کے درمیان کیا باتیں ہو رہی ہیں، یہ استحقاق والی بات چیت کے دائرے میں ہی رہنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسرے مرکزی وزراء کے سامنے بھی انہوں نے اس مسئلے کو اٹھایا ہے۔
حامد انصاری نے بھیڑ کی طرف سے لوگوں کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالنے کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، یہ ہندوستانی اقدار کا بے حد کمزور ہو جانا، عام طور پر قانون نافذ کرا پانے میں مختلف سطحوں پر افسران کی اہلیت کا متاثر ہو جانا اور اس سے بھی زیادہ پریشان کن بات کسی شہری کی ہندوستانیت پر سوال اٹھایا جانا ہے۔