ہندوستان روہنگیا مسلمانوں کو نکالنے کو تیار
حکومت ہندوستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے میانمار اور بنگہ دیش کی حکومتوں سے مذاکرات کر رہا ہے۔
جمعے کے روز نئی دھلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت ہندوستان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ میانمار اور بنگلہ دیش کی حکومتوں کے ساتھ مذاکرات کا مقصد چالیس ہزار روہنگیا مسلمانوں کو ہندوستان سے واپس بھیجنے کا راستہ ہموار کرنا ہے۔
حکومت ہندوستان کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمان غیر قانونی طور پر ہندوستان میں مقیم ہیں اور انہیں جلد از جلد یہاں سے چلے جانا چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ میانمار میں انتہا پسند بدھسٹوں کے حملوں سے بچنے کے لیے کئی ہزار روہنگیا مسلمان ہندوستان اور بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
میانمار کی حکومت بھی ملک میں آباد تقریبا دس لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو غیر قانونی تارکین وطن قرار دیتی ہے اور اس نے ان کی شہریت بھی منسوخ کردی ہے۔
روہنگیا مسلمانوں کی اکثریت میانمار کے صوبے راخین میں آباد ہے تاہم انہیں سن دوہزار بارہ سے انتہا پسند بدھسٹوں کے منظم حملوں کا سامنا ہے۔