Aug ۲۹, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  •  ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی پاکستانی دفتر خارجہ طلبی

لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی فائرنگ پر احتجاج کرتے ہوئے پاکستان نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہندوستانی فورسز نے 27 اگست کو لائن آف کنٹرول کے راول کوٹ سیکٹر پرفائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 پاکستانی شہری ہلاک ہوئے تھے جبکہ فتح پور گاؤں میں ہندوستانی مارٹر حملے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایس اے اینڈ سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔ احتجاجی مراسلے میں ہندوستان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ 2003 میں طے پانے والے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے اور سیزفائر کی خلاف ورزیوں کے تازہ اور پرانے واقعات کی تحقیقات کرے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پرلائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔ جبکہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی وجہ سے دونوں جانب سے کافی جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس