Sep ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں صحافی اور سماجی کارکن قتل

ہندوستان کی معروف صحافی اور سماجی کارکن مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہوگئی۔

ہندوستان میں صحافی اور سماجی کارکن گوری لنکیش کو کل رات ان کی رہائش گاہ پر نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مارکر ہلاک کردیا۔

محترمہ گوری نکسلیوں کو قومی دھارے میں لانے کی کوشش کرنے والی صحافی کے طور پرمشہور تھیں۔

کہا جا رہا ہے کہ مسلح حملہ آوروں نے گھات لگا کر گوری لنکیش پر فائرنگ کی اور فائرنگ کرنے کے بعد فرار کر گئے۔ کہا جاتا ہے کہ حملہ آور گوری کا انتظار کررہے تھے۔

 

ٹیگس