Sep ۰۶, ۲۰۱۷ ۲۱:۱۸ Asia/Tehran
  • نریندر مودی کا دورہ میانمار

ایک ایسے وقت جب روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کرنے پر میانمار کی حکومت کی عالمی سطح پر مذمت کی جارہی ہے ہندوستان کے وزیراعظم اور میانمار کی اسٹیٹ کاؤنسلر سے ملاقات میں کئی سمجھوتوں پر دستخط ہوئے ہیں-

 ہندوستانی وزیراعظم نے اپنے دورہ میانمار میں  اس ملک کی اسٹیٹ کاؤنسلر آن سانگ سوچی سے ملاقات کی ہے - ملاقات کے درمیان نریندرمودی اور آن سانگ سوچی نے ہندوستان اور میانمار کے تعلقات کو مزید توسیع دینے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا- نریندر مودی اور سوچی کی یہ ملاقات بدھ کو میانمار میں ہوئی- ہندوستانی وزیراعظم نے ملاقات کے دوران کہا کہ راخین کے معاملے ہندوستان میانمار کی تشویش کو درک کرتاہے  - انھوں نے کہا کہ ہندوستان اور میانمار کی سرحدوں پر سیکورٹی قائم رکھنا بہت ضروری ہے - ہندوستانی وزیراعظم نے ایسے موقع پر میانمار کا دورہ کیا ہے جب اس ملک کے صوبہ راخین میں مسلمانوں پر میانمار کی فوج اور انتہاپسند بدھسٹوں کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور بڑی تعداد میں روہنگیا مسلمان اپنا گھر بار چھوڑ کر بنگلادیش فرار کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں- میانمار کی فوج کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی عالمی سطح پر مذمت کی جارہی ہے

 

ٹیگس