جے کے ایل ایف کے سربراہ جیل سے رہا
Sep ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۲ Asia/Tehran
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک کو کل جیل سے رہا کردیا گیا۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جے کے ایل ایف کے ترجمان نے کہا کہ جمعرات کو سرینگر کے سول لائنز علاقے میں ابی گجر میں واقع دفتر سے یاسین ملک کو گرفتار کیا گیا تھا۔
یاسین ملک کو گرفتار کرکے سرینگر سنٹرل جیل میں رکھا گیا تھا جہاں سے رہا کردیا گیا ۔
یاسین ملک کی رہائی ایسے میں عمل میں آئی کہ میر واعظ عمر فاروق اور سید علی شاہ گیلانی کو گھروں میں نظر بند کردیا گیا تھا۔