کشمیر کو مکمل طور پر ہندوستان میں شامل کرنے کے لئے آئین میں ترمیم ضروری
ہندوستان کی انتہاپسند ہندو تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جمو و کشمیر کو پوری طرح سے ہندوستان میں شامل کرنے کے لئے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔
راشٹریہ سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے مطالبہ کیا کہ جمو و کشمیر کو پوری طرح سے ہندوستان میں شامل کرنے کے لئے آئین میں ترمیم کی جانی چاہئے۔
آرایس ایس کے بانوے یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھاگوت نے کہا کہ سن انیس سو سینتالیس میں مغربی پاکستان سے ہجرت کرکے آنے والے ہندو اب بھی اچھی حالت میں نہیں ہیں۔
بھاگوت نے کشمیری پنڈتوں کے بارے میں کہا کہ ایک مسلح بغاوت کے بعد وہ وادی چھوڑ کر چلے گئے تھے جنھیں واپس ان کے گھروں کو بھیجا جانا چاہئے۔
قابل ذکر ہے کہ راشٹریہ سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ جب ہندوستان کے آئین کی دفعہ تین سو ستر پر بحٹ چھڑی ہوئی ہے۔
ہندوستانی آئین کی یہ شق جموں و کشمیر کو خاص ریاست کا درجہ دیتی ہے۔