کشمیر میں کارروائی جاری رکھنے پر ہندوستانی فوج کی تاکید
Oct ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
ہندوستان کی برّی فوج کے کمانڈر بپن راوت نے کہا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں فوجی کارروائی بدستور جاری رہے گی۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی برّی فوج کے کمانڈر بپن راوت نے نئی دہلی میں ایک بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کشمیری رہنماؤں سے سیاسی مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے لئے حکومت ہندوستان کی آمادگی کے اعلان کے باوجود کشمیر میں فوجی کارروائی بدستور جاری رہے گی۔انھوں نے کہا کہ کشمیری گروہوں کے ساتھ حکومت نئی دہلی کے مذاکرات سے اس علاقے میں جاری فوج کی کارروائیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔بپن راوت کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ کشمیر کی کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے بارہا تاکید کی ہے کہ ہندوستان کے فوجی جب تک کشمیر کے علاقے سے نہیں نکلیں گے ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔