Nov ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان، تھرمل پاور پلانٹ میں دھماکہ 29  ہلاک 200 زخمی

پولیس ذرائع کے مطابق این ٹی پی سی میں اچانک بوائلر پھٹنے سے 29 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے رائے بریلی میں واقع نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی) میں بوائیلر کے دھماکے سے کم از کم 29 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔

دھماکے کے بعد پاورپلانٹ میں دھواں بھرا ہوا ہے۔

اترپردیش کے ضلع رائے بریلی میں واقع تھرمل پلانٹ کے 500 میگا واٹ تھرمل یونٹ میں دھماکہ اس وقت ہوا جب وہاں کام کرنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ واقعے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں رائے بریلی اور لکھنو کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بوائلر کے ٹکڑے لگنے اور بھاپ سے لوگ بری طرح زخمی ہوئے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

ادھر ریاستی وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعلی نے چیف سکریٹری داخلہ کو امداد اور راحت رسانی کے کاموں میں ہر ممکن مدد کی ہدایت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ جس متاثرہ پارو پلانٹ میں ہوا اس کو لگے ابھی صرف 3 ماہ ہی ہوئے تھے۔

ٹیگس