Nov ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • حافظ سعید کی رہائی پر ہندوستان کا ردعمل

ہندوستان نے حافظ سعید کی رہائی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستان نے پاکستان میں جماعت الدعوه کے سربراہ حافظ سعید کو رہا کئے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کے حکومتی نظام نے دہشت گردوں کو تحفظ اور حمایت دینے کی اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان میں تازہ واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستانی حکومتی نظام ممنوعہ دہشت گردوں کو اپنی حرکتوں کو جاری رکھنے کے لئے کھلی چھوٹ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

پاکستان نے حکومت سے الگ ان عناصر کو تحفظ اور حمایت دینے کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور اس کا اصلی چہرہ سب کے سامنے آچکا ہے۔

وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا کہ یہ پاکستانی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ حافظ سعید جیسے دہشت گردوں کے خلاف موثر اور یقینی کارروائی کرکے بین الاقوامی فرائض کو پورا کرے۔

انہوں نے کہا کہ حافظ سعید ممبئی کے 2008 کے حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ ممبئی حملے میں متعدد ہندوستانیوں اور غیر ملکی افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ٹیگس