Dec ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • ہندوستانی ڈرون طیارہ گر کر تباہ

چین نے کہا ہے کہ ہندوستان کا ایک ڈرون طیارہ چین کے حدود میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

چینی فوج کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ہندوستانی ڈرون طیارے نے چین کی فضائی حدود میں داخل ہو کر چین کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

چینی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ہندوستان کی طرف سے چین کی خودمختاری کی اس خلاف ورزی پر ہم سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہیں تاہم چینی فوج کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ہندوستانی ڈرون نے کب اور کس سرحدی علاقے میں چین کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں چین اور ہندوستان کے مابین سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ٹیگس