Dec ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات

بنکاک میں پاکستان اور ہندوستان کے قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات ہوئی جس میں لائن آف کنٹرول اور کشمیر کے مسئلے پر بات چیت کی گئی۔

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 25 دسمبر کو کلبھوشن سے اس کے اہل خانہ کی ملاقات کے ایک روز بعد 26 دسمبر کو پاکستان اور ہندوستان کے قومی سلامتی مشیروں کی تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں خفیہ ملاقات ہوئی ۔

پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیرجنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیراجیت ڈوول کی ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی۔ یہ میٹنگ پہلے سے طے شدہ تھی جس کا کلبھوشن اور اہل خانہ کی ملاقات سے کوئی تعلق نہیں تھا ۔

ہندوستانی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملاقات میں لائن آف کنٹرول اور  کشمیر کے مسئلے پر بات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اور پاکستانی فوج کو بھی اس ملاقات کا علم تھا جبکہ خصوصی طورپراس میٹنگ کا اہتمام ایک غیرجانبدار مقام پر کیا گیا تھا۔

ٹیگس