ہندوستان: میگھالیہ اور ناگالینڈ میں ووٹنگ
Feb ۲۷, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran
ہندوستان کی شمال مشرق کی دو ریاستوں میگھالیہ اور ناگالینڈ میں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔
ہندوستان کی شمال مشرق کی دو ریاستوں میگھالیہ اور ناگالینڈ میں اسمبلی انتخابات کے لئے صبح سے ہی پولنگ بوتھ پر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں نظر آرہی ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق شیلانگ میں ماڈل پولنگ اسٹیشن نارتھ پر ای وی ویم میں حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے ووٹنگ روکنی پڑی تاہم کچھ دیر میں حالات پر قابو پا لیا گیا جس کے بعد ووٹنگ دوبارہ شروع ہوگئی ۔
دونوں ریاستوں میں زیادہ تر جگہوں پر ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوگئی ، جو شام چار بجے تک چلے گی تاہم ناگالینڈ کے دور دراز کے علاقوں میں کچھ ووٹنگ مراکز پر تین بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ ان دونوں ریاستوں کے علاوہ تری پورہ میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج تین مارچ کو اعلان کئے جائیں گے ۔