Apr ۲۵, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۹ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں جھڑپیں 6 افراد ہلاک، مکمل ہڑتال

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے پہاڑی علاقے لام ترال میں فوج اورعسکریت پسندوں کے درمیان خونریز تصادم میں 4 عسکریت پسند اور فورسز کے 2اہلکار ہلاک جبکہ 2 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے قصبہ ترال سے تقریباً 20کلومیٹر دوردیدار پورہ لام کے پہاڑی سلسلے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین شدید فائرنگ ہوئی جو کافی دیر تک جاری رہا۔ خونریز تصادم میں 4 عسکریت پسند اور فورسز کے 2اہلکار ہلاک جبکہ 2 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

 انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون سوئم پرکاش پانی نے کہا کہ ترال معرکہ میں مارے گئے عسکریت پسندوں کا تعلق جیش سے ہے ۔

لام ترال جنگل واقعہ کے خلاف ترال، آری پل کے ساتھ ساتھ قصبے کے دیگر مقامات پر مکمل ہڑتال کی گئی جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہی ۔

ٹیگس