نئی دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر
عالمی ادارہ صحت نے بڑے شہروں کی ماحولیاتی آلودگی کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان کا دارالحکومت نئی دہلی دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ ٹریفک کی صورت حال، مختلف قسم کے ایندھن کا استعمال، گرد و غبار اور بڑھتی ہوئی آبادی کی بنا پر ہندوستان کا دارالحکومت نئی دہلی ماحولیاتی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہر میں تبدیل ہو گیا ہے۔اس رپورٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ مصر کا دارالحکومت قاہرہ اور بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے اور تیسرے نمبر ہیں جبکہ ممبئی چوتھے اور چین کا دارالحکومت بیجنگ پانچویں نمبر ہے۔اس رپورٹ میں یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ دنیا کے نوّے فیصد لوگوں کو آلودگی میں زندگی بسر کرنا پڑ رہی ہے اور اسی وجہ سے سن دو ہزار سولہ میں دنیا میں ساٹھ لاکھ لوگوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔