ہندوستان اور پاکستان کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی حمایت
May ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
ہندوستان اور پاکستان نے جامع ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے اخراج کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کو ایران کا مسلمہ حق قرار دیا ہے۔
ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا ہے کہ ان کا ملک سمجھتا ہے کہ ایٹمی توانائی کا پرامن استعمال ایران کا مسلمہ حق ہے۔
انہوں نے ایٹمی معاہدے کے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ اس معاہدے کی مکمل پاسداری کریں اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
دوسری جانب پاکستان کی وزارت خارجہ کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے اخراج کے نتیجے میں سفارت کاری کے ذریعے بحالی اعتماد کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والا ایٹمی معاہدہ پیچیدہ تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کا مناسب رول ماڈل ہے۔