القاعدہ اور داعش سے منسلک گروپوں پر پابندی
Jun ۲۲, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
ہندوستان نے القاعدہ اور داعش سے منسلک گروپوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ہندوستان کی وزارت داخلہ نے دہشت گرد تنظیموں القاعدہ اور داعش سے منسلک گروپوں پر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام کے تحت پابندی لگا دی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق 19جون کو جاری سرکاری ہدایت میں کہا گیا کہ القاعدہ ان انڈین سب کانٹیننٹ (اے کیو آئی ایس) اور داعش عالمی جہاد کے نام پر ملک کے نوجوانوں کو دہشت گردی کی جال میں پھنسانے کی کوشش کر رہی ہے جو قومی مفادات کے منافی ہے۔