ہندوستان میں طیارے کی تباہی کی تحقیقات
Jun ۲۹, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
ہندوستان کے شہر ممبئی میں ایک چارٹرڈ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی کمپنی کا 12 نشستوں والا چارٹرڈ طیارہ ممبئی کے علاقے گھاٹ کوپر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ پائلٹ سے بے قابو ہونے کے بعد زیر تعمیر عمارت سے جا ٹکرایا جس کے بعد ایندھن کا اخراج ہونے سے اس میں آگ لگ گئی اور کئی دھماکے ہوئے ۔
ذرائع کے مطابق 12 نشستوں والے (VT-UPZ) طیارے میں پائلٹ سمیت پانچ مسافر تھے ۔ان کی جلی ہوئی نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔
حادثے کی فوری طور پر حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم تفتیش شروع کردی گئی ہے۔