Aug ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
  • کشمیر میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 1 ہلاک، متعدد زخمی

کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ککر ناگ مسلح تصادم میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا ہے۔ تصادم کے مقام سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ککر ناگ میں آج جمعہ کی علی الصبح عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان چھڑنے والے مسلح تصادم میں اب تک ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا۔

ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید کے مطابق علاقہ میں دو سے تین عسکریت پسند موجود تھے۔ علاقہ میں عسکریت پسندوں کی حمایت میں سڑکوں پر آنے والے لوگوں کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

ان جھڑپوں میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں ایک احتجاجی نوجوان کے شدید طور پر زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ دیگر ذرائع کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوئے۔ انتظامیہ نے احتیاطی طور پر ضلع اننت ناگ میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کروا دی ہیں۔

ٹیگس