کشمیر میں حالات کشیدہ، احتجاجی مظاہرے
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 کشمیریوں اور 4 سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد حالات سخت کشیدہ ہو گئے ہیں۔
ہندوستانی فورسزکے ہاتھوں ضلع باندی پورہ میں ایک اور کشمیری کی ہلاکت کے بعد ضلع بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہے اور مظاہرین کو روکنے کے لیے فوجیوں کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
کل بدھ کے روز بھی جنوبی کشمیر کے قصبہ اننت ناگ میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والے ایک مسلح تصادم میں حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر الطاف کاچرو سمیت دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے تھے جبکہ کل بدھ کے روز ہی جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں مسلح افراد نے ریاستی پولیس کی ایک پارٹی پر حملہ کرکے چار پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیاتھا۔ حملہ آور پولیس اہلکاروں کی تین سروس رائفلیں بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔
جیش محمد اور حزب المجاہدین نے پولیس اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ۔