ایل او سی پر فائرنگ ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنرکی طلبی
Sep ۱۲, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
ایل او سی پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی شہری کی ہلاکت پر ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کوپاکستانی دفتر خارجہ میں طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔
پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے پاکستانی شہری کی ہلاکت پر ہندوستانی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔
ڈی جی جنوبی ایشیا و سارک ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ جے پی سنگھ کےحوالے کیا۔
پیر کے روز ہندوستانی افواج کی جانب سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے خنجر سیکٹر پرگولہ باری سے جھومر گاؤں کے رہائشی گفتار حسین ہلاک ہوئے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول میں سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔